پاکستانی کونسلر کا ایئرلائن سربراہ کو شکایتی مراسلہ

0
29

کراچی: مدینہ میں تعینات پاکستانی کونسلر و ڈائریکٹر حج نے سعودی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو افسر کو پاکستانی حجاج کے حوالے سے اہم مسائل کی نشاندہی کا مراسلہ گزشتہ روز تحریر کیا ہے۔

دوسری طرف سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو اپنے دوستوں کو عمرہ پر بلانے کی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ افسر ضیاء ارحمان نے مراسلے میں تحریر کیا ہے کہ گذشتہ کئی روز سے مدینہ سے پاکستان کے لئے سعودی ایئر لائن کی بہت سی پروازیں بےانتہا تاخیر کا شکار ہوئی۔ جبکہ اس کے علاوہ تشویش کی بات یہ رہی کہ پروازوں پر حجاج کا آب زم زم بھی نہیں بھیجا گیا جس سے حجاج سخت ذہنی اذیت میں مبتلا رہے ہیں۔ امید ہے کہ ان مسائل کی جلد داد رسی کی جائے گی۔ دوسری طرف سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے دنیا بھر سے اپنے دوستوں کو عمرہ پر بلانے کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ شہری سنگل و ملٹیپل اینٹری پر مکہ اور مدینہ کے لیے، مملکت کی تاریخی اور ثقافتی مقامات اور ملک بھر کے سیاحی مقامات پر ویزا جاری کرنے کی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ دونوں ویزا کیٹگریز میں سعودی عرب میں رہنے کی معیاد 90 یوم مقرر کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں