چارجنگ ختم ہونے کے حل کے لیے الیکٹرک کاروں کیلئے تھرمل چادر تیار

0
10

کراچی: الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہوتی ہے کہ ان میں کسی بھی وقت بیٹری ختم ہونے کا خوف ہوتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کی کوشش میں نیا تجربہ سامنے آیا ہے۔

چارجنگ سٹیشن کی تلاش بہت جلد ماضی کی بات بن سکتی ہے۔ نئے تجربہ میں کاروں میں تھرمل چادر کا استعمال سامنے لایا گیا ہے۔ تھرمل چادر کا استعمال بیٹریوں کو زیادہ دیر تک چلنے کا وعدہ کرتا ہے۔

چینی محققین کے دماغ کی اختراع برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہ چادر شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کے محققین کے دماغ کی اختراع ہے اور یہ الیکٹرک کاروں کو گرمیوں میں ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ واضح رہے چادر کسی بیرونی توانائی کے ان پٹ کی ضرورت کے بغیر اپنا کام انجام دیتی ہے۔

جنرل الیکٹرک چارجنگ کمپنی اوسپرے کے انجینئرز کہتے ہیں کہ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کا درجہ حرارت 20 سے 25 ڈگری سیلسیس ہوتا ہے۔ جب موسم زیادہ گرم ہوتا ہے تو بیٹریوں کا الیکٹرک چارج سٹاک منفی طور پر متاثر ہوتا ہے کیونکہ یہ بیٹری میں کیمیائی رد عمل اور توانائی کی منتقلی میں بہت زیادہ مداخلت کرتا ہے۔ محققین نے ایک تھرمل چادر ڈیزائن کی ہے جو قدرتی درجہ حرارت کے اتار چڑھاو کے اثرات کو کم کرسکتا ہے۔

سلکی ریشے اور ایلومینیم کے مرکب اس چادر کے دو اہم اجزاء ہیں۔ ایک بیرونی تہہ جو سورج کی روشنی کو منعکس کرتی ہے اور ایک اندرونی تہہ ہے جو گرمی کو اندر روک رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ بیرونی تہہ سلیکا کے پتلے ریشوں سے بنی ہے جس پر ہیکساگونل بوران نائٹرائیڈ، ایک سیرامک نما مواد لیپا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں