پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

0
29

کراچی: ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔

گرفتار ڈاکو کی شناخت عامر عرف یاسر کے نام ہوئی، ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور دس ہزار کیش برآمد۔ گرفتار ڈاکو شہریوں کی لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں