نیب افسران آئین کو مانیں، اداروں کی بات نہ سنیں، چئیرمین نیب کا الوداعی خطاب

0
29

چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے نیب افسران سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے استعفی دیا ہے اور مجھے اس کا کوئی ملال نہیں یہ سمجھتے تھے کہ چئیرمین کو پریشرائز کر لیں گے مگر میں نے کہا نہیں۔

اسلام آباد: منگل کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب سلطان نے کہا کہ یہ سمجھتے تھے کہ چیئرمین کو دباؤ میں لے آئیں گے مگر میں نے جواب میں ‘نو’ کہا اور جو لوگ تجربات کر کے لوگوں کو لا کے بٹھا دیتے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب افسران سے کہتا ہوں کہ آئین کو مانیں، اداروں کی بات نہ سنیں، مجھے کہا گیا کہ فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، کہا گیا کہ فلاں شخص کو پکڑلو، اس کے پاس ایک پلاٹ ہے، اپنی اربوں روپے کی پراپرٹہ اور ایک پلاٹ والے کو پکڑلوں؟۔

آفتاب سلطان نے خطاب میں مذید کہا کہ نیب ایمانداری سے چلایا ہے، کسی کی مداخلت قبول نہیں کی، نیب افسران غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات نہ مانیں، نیب کے 99 فیصد لوگ اچھے ہیں، ایک فیصد میں مسئلہ ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ میں نہ کچھ لے کر آیا ہوں اور نہ کچھ لے کر جارہا ہوں، ملک کے دو صوبوں میں آئین کے مطابق انتخابات کرائیں اور آنے والی نئی حکومتوں کو تسلیم کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں