ایم 6 موٹر وے کی کرپشن پر سابق ڈی سی مٹیاری عدنان راشد سروس سے معطل

0
130

مٹیاری: حکومت پاکستان کیبنیٹ ڈویژن کا مٹیاری ایم 6 موٹر وے کی کرپشن پر سابق ڈی سی مٹیاری عدنان راشد کو سروس سے معطل کردیا۔

سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان راشد کی اینٹی کرپشن حیدرآباد کے ہاتھوں گرفتاری اور اینٹی کرپشن کورٹ نے تین روز ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی حوالے کردیا۔

عدنان راشد پر 2 ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے اور عدنان راشد سکھر حیدرآباد موٹر وے پروجیکٹ کی 2 ارب سے زائد رقم میں خُرد بُرد کے الزام میں تین روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حیدرآباد کے حوالے ہیں۔

پی اے ایس افسر عدنان راشد کو گرفتاری کے روز 17 نومبر سے معطل کیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے متن میں انڈر سی ایس آر 194 کی تحت معطل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں