شاہ لطیف ٹائون میں پینے کا صاف پانی برساتی نالوں میں بہایا جانے لگا

0
69

کراچی: ایکسین بن قاسم واٹر بورڈ کی نااہلی کے باعث نیشنل ہائی وے کے اطراف شہر کو پانی سپلائی کی بلک لائینوں سے چوری کے کنکشن آبادیوں کے لیے وبال جان بن گئے۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز میں ایک جانب پانی بحران اور دوسرے طرف یومیہ لاکھوں گیلین پانی برساتی نالوں میں بہہ رہا ہے۔

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے دور محمد گوٹھ موڑ پر پانی کی لائن سے ڈیڑ قطر انچ اور تین قطر انچ کے چوری کے کنکشن سے پینے کا صاف پانی نالے میں بہایا جا رہا ہے۔ اس ہی طرح گزشتہ کئی سالوں سے مین شاہ لطیف ٹاؤن تھانے والے روڈ کی شروعات میں بھی یومیہ لاکھوں گیلین پانی ضائع ہو رہا ہے۔ جبکہ سیکٹر 16 بی سمیت زکریا مسجد کے اطراف مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

بن قاسم واٹر بورڈ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مین نیشنل ہائی وے پر درجنوں غیر قانونی سروس اسٹیشنز بھی قائم ہیں۔ جہاں پر بلک لائینوں سے چوری کے ایک انچ قطر پائپ سے لیکر دو انچ قطر تک کے کنکشن لے رکھے ہیں اور پینے کے پانی سے مال بردار، آئل ٹینکرز سمیت دیگر گاڑیوں کی سروس کی جاتی ہے۔

زرائع کے مطابق علاقائی وال مین سمیت بن قاسم واٹر بورڈ انتظامیہ مذکورہ سروس اسٹیشنوں سے ماہانہ لاکھوں روپے رشوت کے عیوض بٹور رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں