پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا اردن کا سرکاری دورہ

0
62

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا اردن کا سرکاری دورہ کیا۔ نیول چیف کی اردن کی مسلح افواج کے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، ڈائریکٹر فضائی آپریشنز اور کمانڈر اردن بحریہ سے الگ الگ ملاقاتیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے علاقائی و سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ میزبان حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

کنگ عبداللہ سپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر کے دورے کے دوران نیول چیف نے اردن کے سپیشل فورسز کی جانب سے انسداد دہشتگردی مشق کا بھی مشاہدہ کیا۔

سربراہ پاک بحریہ کا اردن کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں