بلاول نے سی ای سی اجلاس میں پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا

0
20

کراچی: بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اجلاس  میں دیگر امور سمیت پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شرکاء کوشاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا اور اس کے بعد انہوں نے  شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے شوکاز نوٹس پھاڑے جانے پر سی ای سی کے شرکاء کی جانب سے تالیاں بھی بجائی گئیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں