چین اگر چاہے تو مستقبل میں افغانستان کی ترقی میں کردار ادا کر سکتا ہے، سہیل شاہین

0
57

کابل: طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کی چین کے سرکاری چینل سی جی ٹی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اگر چاہے تو مستقبل میں افغانستان کی ترقی میں کردار ادا کر سکتا ہے اور افغانستان میں اب ایک طاقت کا خلا ہے۔ کسی بھی الیکشن کا وقت نہیں، کوئی آئین نہیں ہے۔ نئے آئین کا مسودہ تیار کیا جائے گا اور منظور کیا جائے گا۔ آگے بہت زیادہ کام ہے اور یہ بعد میں کیا جائے گا۔

سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان میں اب ایک جامع حکومت کی ضرورت ہے۔ شرکاء کا انتخاب سیاسی شخصیات اور آزاد افراد کے ساتھ ساتھ ہماری اعلیٰ قیادت کے درمیان بات چیت کے نتیجے میں کیا جائے گا۔ جاری مذاکرات میں تمام افغانوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اگلی حکومت میں بہت سے لوگوں کا انتخاب کیا جائے گا جو مناسب ہے۔ یہ عام فریم ورک ہے، وہ منتخب کریں گے اور پھر اس کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں