فلسطینی عوام کو آباد کاروں اور قابض افواج کی دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کے حق حاصل ہے، فلسطینی صدر محمود عباس

0
13

کراچی: غزہ کی پٹی سے حماس کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ کئے جانے کے بعد مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس نے سویلین اور س کیورٹی حکام کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا۔
محمود عباس نے اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا فلسطینی عوام کو آباد کاروں اور قابض افواج کی دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کے حق حاصل ہے۔

محمود عباس نے یہ بھی ہدایت کی کہ اسرائیلی قبضے اور آبادکار گروپوں کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کے مقابلے میں ہمارے لوگوں کے استقامت اور ثابت قدمی کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری تمام چیزیں فراہم کی جائیں۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ محمود عباس جلد فلسطینی قیادت کا اجلاس بھی منعقد کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں