حکومت کی طرف سے ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے بڑا اقدام

0
13

اسلام آباد: سرینا ہوٹل اسلام آباد میں پاک فوج کے تعاون سے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت قومی آئی ٹی سیمینار جاری ہے اور سیمینار میں وزیراعظم، آرمی چیف، وفاقی وزرا اور صوبائی وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک، چئیرمن ایف بی آر، خلیجی ممالک، چین اور یورپی یونین کے سفارتکار اور شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

سیمینار کا بنیادی مقصد پاکستان میں آئی ٹی شعبے کی استعداد اور صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے اور سیمینار کا انعقاد اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے زیر اہتمام معاشی ترقی کے بحالی منصوبے کی ایک کڑی ہے۔ آئی ٹی شعبے میں انقلاب ملکی معیشت کے دیگر شعبوں میں بھی ترقی کا باعث بنے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں