سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا نیا روسٹر جاری

0
319

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے آئندہ ہفتے کا نیا روسٹر جاری کردیا۔21 جون کو سپریم کورٹ رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت ہوگی اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل تین رکنی بینچ سماعت کرے گی۔ جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس قاضی محمد امین بھی بینچ میں شامل ہیں۔ کراچی رجسٹری میں 21 سے 25 جون تک مختلف کیسز کی سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی و دیگر کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ ایف بی آر چیئرمین، ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان، کے ایم سی و دیگر کو بھی نوٹیس بھیجے گئے ہیں جبکہ ایم ڈی اے، پاکستان ریلویزایمپلائیز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں