کامسیٹ یونی ورسٹی کے پیپر میں جولی اور مارک کی محبت کرانے والے پروفیسر خیر البشر نوکری سے فارغ

0
120

اسلام آباد: اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی کامسیٹس میں انگریزی کے پرچہ میں بہن بھائی کی محبت پر مضمون لکھنے پر سوالات پیدا کردیئے ہیں۔ کامسٹیس یونی ورسٹی اسلام آباد کے پیپر کے سوال میں بہن اور بھائی جولی اور مارک کی محبت کرانے والے پروفیسر خیر البشر نوکری سے فارغ کردیے گئے۔ وزارت تعلیم کی طرف سے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

انگریزی کے پیپر کے سوال کا متن کچھ ایسا ہے کہ ‘جولی اور مارک بہن بھائی ہیں، وہ کالج سے گرمیوں کی چھٹیوں میں فرانس میں اکٹھے سفر کر رہے ہیں۔ ایک رات وہ ساحل سمندر پر ایک کیبن میں اکٹھے گزارتے ہیں اور وہ یہ فیصلہ کرتے ہی کہ یہ رات اگر وہ پیار کرنے میں گزار دیں تو یہ بڑا پر لطف کام ہو سکتا ہے۔ کم از کم یہ ان کے لیے ایک نیا تجر بہ تو ہو گا۔ جولی پہلے ہی مانع حمل ادویات استعمال کرتی تھیں اور مارک کنڈوم اپنے ساتھ رکھتا تھا تا کہ حفاظتی اقدامات برقرار رہیں۔ دونوں نے بہت لطف اٹھایا اور بہت پیار کیا لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ یہ بات کسی اور کو نہیں بتانی اور ایسا پھر کبھی نہیں کرنا۔ یہ رات ان کا خاص سیکرٹ تھا اور اس نے ان میں مزید قربت پیدا کر دی’۔ ‘بتائیے کہ کیا دونوں نے جو کام کیا وہ درست تھا، اپنے جواب کے لیے مناسب دلائل بھی دیجیے اور اپنے مشاہدے کی حد تک کچھ مثالیں بھی دیجیے’؟۔

یاد رہے کہ کچھ سال قبل ایسا ہی ایک سوال علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے پرچے میں بھی پوچھا گیا تھا کہ ’اپنی بہن کے فگر پر نوٹ لکھیں’۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں