سیشن عدالت نے مرکزی ملزم عاطف زمان پر فرد جرم عائد کردی

0
42

کراچی: اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت۔ سیشن عدالت نے مرکزی ملزم عاطف زمان پر ڈیڑھ سال بعد فرد جرم عائد کردی اور عاطف زمان پر قتل اور اسلحہ کیس میں الگ الگ فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ملزم نے صحت جرم سے انکار اور  عدالت نے 6 مارچ کو گواہوں کو طلب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 9 جولائی 2019 کو فائرنگ کرکے مرید عباس سمیت دو افراد کو قتل کیا تھا۔

مقتول اینکر مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‏’کفر ٹوٹا خداخدا کر کے! آج میرے شوہر مرید عباس کے قاتل عاطف زمان پر فردجرم عائد کردی گئی ہے۔ اللہ جلد انصاف فرمائیں اور قاتل اپنے انجام کو جلد پہنچیں!’ ‎

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں