چاروں صوبوں کے ضمنی انتخابات میں جیت حکومت کے خلاف عوامی ریفرینڈم ہے، سید ناصرحسین شاہ

0
88

کراچی: صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چاروں صوبوں کے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم جماعتوں کی واضع اکثریت حکومت کے خلاف عوامی ریفرینڈم ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی نالائقی اوراقربا پروری نے عوام کاجینا عذاب بنادیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست خان صاحب کے لئے خاموش پیغام ہے کہ وہ اب گھرجائیں۔ پی ٹی آئی کے شیرودن بھرامن وامان کوخراب کرکے عوام کو پولنگ اسٹیشن آنے سے روکتے رہے۔صوبائی حکومتیں بھی یوتھیوں کے آگے بے بس نظرآئیں۔انشاء اللہ مارچ میں بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کو سلیکٹیڈ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اداروں کااحترام کیا ہے پی ٹی آئی بھی کرے۔سندھ میں پولیس با اختیار اوربآزاد ہے اگر کسی نے قانون شکنی کی ہے تو بھگتے۔ ریاست ماں ہوتی ہے اور ماں بچوں میں فرق نہیں کرتی۔ ہم پی ٹی آئی کے کم ظرف حکمراں نہیں جواداروں کواپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کریں۔ وفاق نے نیب اور دیگراداروں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا۔ خان صاحب اور اس کے حلیم عادل سیاستدان نہیں اداکار اور بدزبان زیادہ ہیں۔حلیم عادل شیخ کی اتنی اوقات نہیں کہ بلاول بھٹو ان کے بارے میں سوچیں۔ حلیم عادل مسلسل بدزبانی کرکے چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیراعلی سندھ پر بے بنیاد الزام لگارہے ہیں۔ اگرقیادت منع نہیں کرتی تو جیالے جواب دینا جانتےہیں۔ حلیم عادل کو روزانہ میڈیا پر آکر بدزبانی کرنی ہوتی ہے جیل میں ہونے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں مروڑ ہے۔ تعمیری سوچ اورسیاست پی ٹی آئی والوں کے قریب سے نہیں گزری۔ سندھ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں ہماری توجہ خدمت کی طرف ہے۔ کل پی ٹی آئی کے مظاہرے میں ہونے والی حرکات سیاسی ورکرز نہیں کرسکتے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں