ہنری کسنجر کا اچانک دورہ چین، چینی وزیر دفاع سے ملاقات

0
13

کراچی: چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے منگل کو چین کے وزیر دفاع لی چانگ فو سے ملاقات کے لیے بیجنگ کا دورہ کیا۔ اس ملاقات میں انہوں نے چین اور امریکا کے درمیان جاری تناؤ اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی اخبار ‘دی ہل’ کے مطابق یہ اچانک دورہ تجربہ کار سفارت کار کا بیجنگ کا پہلا دورہ ہے جو کوویڈ 19 وبائی مرض سے پہلے چین آئے تھے۔ کسنجر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور چین کے درمیان تناؤ بڑھتا جا رہا ہے اور دونوں عالمی طاقتیں ایک دوسرے پر پابندیاں بھی عاید کررہی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں