ملک میں جاری آن لائن فراڈ کی مختلف اقسام، حساس ادارے کا الرٹ جاری

0
242

کراچی: حساس ادارے نے ملک میں جاری مختلف آن لائن اور موبائل فراڈز کے بارے میں عوام کی آگہی کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مختلف فراڈز کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ نان کسٹم موبائل کا فراڈ، فیس بک یا خاص کر وٹس ایپ پر آپ کو نان کسٹم موبائل کے گروپس ملیں گے، جس میں آپ کو لاکھ والے موبائل دس ہزار کے بتائے جائیں گے اور آپ کو یقین دلانے کیلئے وہ لوگ اپنے جعلی شناختی کارڈ کی تصویر، موبائل کے گودام، جعلی کسٹمرز کے ریویوز دکھائیں گے۔ جاز کیش اور ایزی پیسہ، آپ کو کال آئے گی کہ ہماری سروس کیسی چل رہی ہے، آپ کا اکاؤنٹ ویری فائی کرنا ہے ایک میسج آئے گا کوڈ بتائیں یا کال آئے گی اور ایک لڑکا رو رہا ہوگا کہ چاچو میں فلاں جگہ پیسے بھیج رہا تھا، آپ کو چلے آئے، پلیز کوڈ آئے گا وہ بتا دیں تاکہ پیسے واپس آسکیں۔

بینک اکاؤنٹ فراڈ، کال آئے گی کہ بینک سے بات کر رہا ہوں اور آپ کے اکاؤنٹ کو ویری فائی کرنا ہے، اے ٹی ایم کارڈ کے نمبر، اس کے اجرا اور تنسیخ کی تاریخ اور تفصیلات بتائیں، اگر آپ نہیں بتائیں گے تو وہ آپ کو خوفزدہ کریں گے کہ آپ کا اکاؤنٹ غیر قانونی استعمال ہوا ہے، ویریفائی کرائیں ورنہ کارڈ بلاک ہونے کے ساتھ پولیس کاروائی بھی ہوگی۔  جعلی قریبی کی کال زیادہ تر بڑی عمر کے لوگوں کو کال آتی ہے۔

کسی رشتہ دار کا نام لے کر کہتے ہیں کہ مجھے پولیس نے پکڑ لیا ہے یا میں فلاں شہر گیا تھا وہاں میرے پیسے گِر گئے ہیں، یا بیرونِ ملک آپ کا کوئی رشتہ دار بن کر کال کرے گا کوئی اور بہانے بنا کر اب سے تھوڑی دیر کیلئے بھاری رقم کا مطالبہ کرے گا، اس دوران جعلی پولیس آفیسر کی کال آئے گی کہ آپ کا بیٹا یا بھائی کسی بندے کے ساتھ پکڑا گیا جس سے نشہ برآمد ہوا ہے (یا کوئی اور بہانہ ) میں پولیس آفیسر ہوں، آپ کے لڑکے پر قانونی کاروائی ہونے جا رہی ہے، اتنے پیسے بھیجیں فون بند کرنے سے پہلے بھیجیں، دوران گفتگو پولیس وائرلیس پر جاری بات چیت بھی سنواتے رہتے ہیں۔

جیتو پاکستان، بینظیر انکم سپورٹ اسکیم، وٹس ایپ پر یا نارمل میسج پر یا کال پر کہا جاتا ہے کہ آپ کا بھاری انعام نکلا ہے، انعام لینے کیلئے کچھ پراسس ہے جس کیلئے اتنے پیسے بھیج دیں۔

غیر ملکی لڑکی، فیسبک پر آپ کو غیر ملکی لڑکی کے میسج شروع ہو جاتے ہیں، پیار محبت کے باتیں، شادی تک بات آ جاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ آپ کے پتہ پر اتنے پیسے اتنی رقم یا اتنے سونے کا پارسل بھیج رہی ہوں، اس سے شادی کی تیاری کرو یا کوئی اور بات بنائی جاتی ہے، گروپ میں شامل ہونے کے لیے صفر تین دو ایک دو آٹھ چار ایک صفر تین چار پر ایڈ لکھ کر میسیج کریں، مگر اس پارسل کو لینے کیلئے آپ کو کسٹم چارجز دینے ہونگے، کوئی 70/80 ہزار، دو تین دن بعد آپ کو کال آجاتی ہے کہ اتنے پیسے اور پارسل لیں، لیکن پارسل میں ڈالر کی فوٹو کاپی یا کچھ بیکار چیزیں ہوتی ہیں۔

اُدھار ایپس، سود تو ہے ہی حرام، ادھار دینے والی ایپس آپ کو قرضہ دیتی ہیں اور بدلے میں آپ کے موبائل سے آپ کے سارے رابطہ نمبرز اور گیلری سے تصاویر اٹھا لیتی ہیں، انہیں بھاری ترین سود دیتے رہو تو ٹھیک، ورنہ وہ آپ کے فیملی نمبرز پر آپ کی تصاویر کو غلط بنا کر، آپ کی عزت خراب کرتے ہیں۔

سونے کے سکے، آپ کو کال آئے گی کہ ہم ان پڑھ لوگ ہیں یا کال کرنے والا اپنے آپ کو آپ کو پرانا شناسا پلمبر یا الیکٹریشن ظاہر کر کے کہتا ہے کہ ہمارے گھر یا زمین سے سونے کے سکے نکلے ہیں، پولیس کو نہ بتائیے گا، اور ہم سے لے لیں، سونے کی قیمت سے بہت کم قیمت کا مطالبہ کیا جاتا ہے، کوئی تجربہ کار ترین سنار بھی ان کے پاس جائے تو وہ چیک کرنے کیلئے پہلے اصل دکھاتے ہیں اس کے بعد تھیلہ تبدیل کر کے نقلی مال دے دیتے ہیں۔

پانچ ہزار کے نوٹ کا فراڈ، آپ کے پاس خواتین آئیں گی، جو خاص کر باہر کی لگیں گی، جیسے سرائیکی علاقے میں پنجابی خواتین، یا پنجابی علاقے میں کسی اور لہجے کی خواتین، آپ سے 500 کی چیز لے کر پانچ ہزار دینگی، پھر بقیہ وصول کر کے کہیں گی کہ مجھے نہیں چاہئے اور پیسے واپس دے دیں، کبھی کہیں گی ٹھیک اور کبھی کہیں گی کہ نہیں ٹھیک، اس افراتفری میں وہ آپ کو ایسا الجھائیں کہ آپ سے چیز بھی لے جائیں گی، اپنا پانچ ہزار کا نوٹ بھی اور بقیہ پیسے بھی، یہی خواتین اور ان کے بچے جمعہ کے دن اور شام کو بڑی پروفیشنل آواز سے بھیک مانگتے ہیں۔ آن لائن خریداری، یہ سب فراڈ ہیں ان سے بچ کے رہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں