کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہے، سراج الحق

0
45

اسلام آباد آزاد کشمیر: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق  کا تقریب سے خطاب۔

سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بدبختی ہے ریاست کشمیر کی ریاست پانچ اگست کے بعد ختم ہوگئی۔ پاکستانی حکومت بے جان الفاظ کے علاوہ کچھ نہیں کررہی ہے اور ہمارا مطالبہ کہ کشمیر پر قومی ایکشن پلان بنایا جائے۔

کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہے اور انڈین آرمی مقبوضہ کشمیر میں  ظلم کررہی ہے۔ اس وقت بھارت اندر سے بالکل کھوکھلا ہے اور حکومت آگے بڑھ کر مقبوضہ کشمیر کیلئے عملی اقدام اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ آگے بڑھ کر کشمیرکو بھی نہیں پاکستان کو بھی بچانا ہے اور پانی کی وجہ سے پاکستان دوہزار چالیس تک بنجر بن جائے گا۔ کشمیر کی آزادی کیلئے جدو جہد کرنا فرض ہے اور پاکستانی عوام اپنی فوج سے محبت کرتی ہے۔ عزت اسی میں ہے حکومت کشمیر کی آزادی کیلئے ایک روڈ میپ دے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیرمیں  اپنے لوگوں کو زمینیں آلاٹ کررہا ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو آباد کرنے کا اقدام کررہا ہے۔ بھارت ایک اژدھا ہے اس کی راہ میں رکاوٹ مقبوضہ کشمیرہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں