حکومت کا نان ریذیڈنٹ کے گوشواروں کی تحقیقات کا فیصلہ

0
58

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کے 5 سال سے پرانے گوشواروں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آف شور کمپنیاں و اثاثہ جات رکھنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کے 5 سال سے پرانے گوشواروں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئندہ بجٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ریٹرن پر 5سال کی مدت ختم کرنیکی تجویز ہے جس کیلیے فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں اور اس تجویز کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی منظوری دیدی ہے۔ اب ایف بی آر کسی بھی سال کا ٹیکس گوشوارہ چیک کرسکے گا اور اسکی تحقیقات کرسکے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں