پاکستان کا عالمی برادری سے بھارتی اقدامات پرنوٹس لینے کا مطالبہ

0
39

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی برادری سے بھارتی اقدامات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا بیان میں کہنا تھا کہ بھارتی حکام نےدوپاکستانی ہائی کمیشن کے اراکین کواٹھا لیا تھا۔ پاکستان ہائی کمیشن کی مداخلت پرانہیں رہا کیا گیا اوردونوں اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ پاکستانی اہلکاروں کو بے بنیاد الزام قبول کرنے پر مجبورکیا گیا یہ ویانا کنونشن کی خلاف وری ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن سفارتی آداب کے مطابق کام کرتا ہے اور بھارتی عمل کا مقصد پاکستانی ہائی کمیشن کی کارکردگی کو متاثر کرنا ہے۔ بھارت ایسے اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں