کراچی میں سمندری ہوا بند، شہر میں لو کے تھپیڑوں کا راج

0
66

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کا سمندری طوفان کراچی سے 580 کلومیٹر کی دوری پر  ہے۔ کراچی میں سمندری ہوا بند ہوگئی، شہر میں لو کے تھپیڑوں کا راج ہے۔

آج بھی شدید گرمی پڑے گی، بدھ سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے، حبس کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس ہوگی اور اس وقت ہوا کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی ہے۔

ٹھٹھہ، بدین کی ساحلی پٹی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ماہی گیروں کے 19مئی تک سمندر میں جانے پر سے گریز کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں