جمائما کا کردار ادا کرنے والی سپر ماڈل سعیدہ امتیاز انتقال کر گئیں

0
237

کراچی: تماشا گھر کی کنٹیسٹنٹ اور پاکستانی سپر ماڈل، فلم وڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز انتقال کر گئیں۔

اداکارہ سعیدہ امتیاز کے تصدیق شدہ فیس بُک اکاؤنٹ پر اُن کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کی گئی ہے۔ اسٹوری میں بتایا گیا ہے کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

اداکارہ سعیدہ امتیاز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی زندگی پر بننے والی بائیوپک فلم میں کام کیا ہے جس میں انہوں نے جمائما کا کردار ادا کیا تھا، جو متعدد وجوہات کی بناء پر ریلیز نہیں ہوسکی جبکہ 32 سالہ اداکارہ نے دیگر فلم جیسے وجود، تھوڑی سیٹنگ تھورا پیار اور راستہ میں بھی کام کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں