پارہ چنار میں موسم خراب، وزیر اعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر راستے سے واپس

0
300

پشاور: پارہ چنار میں موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر راستے سے واپس اسلام آباد روانہ ہوگیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر راستے سے واپس اسلام آباد روانہ ہوگیا۔ ضلع کرم جلسے سے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے وڈیو بیان میں کہا کہ کرم کے عوام سے معذرت خواہ ہوں اور کرم جلسے میں خرابی موسم کے باعث شرکت نہ کرسکا۔ کرم کے عوام بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ انشاءاللہ جلد ضلع کرم کا دورہ کرونگا اور عوام کے درمیان ہونگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں