سپریم کورٹ میں اسٹیل ملز کیس کی سماعت 25 مارچ کو متوقع

0
308

رپورٹ: مدثر غفور

کراچی: سپریم کورٹ میں اسٹیل ملز ملازمین پروموشن کا کیس زیر سماعت ہے اور گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے سی ای او سمیت اسٹیل ملز انتظامیہ کے افسران کو فارغ کرنے کے احکامات دیئے تھے۔ عدالت نے اسٹیل ملز کے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے اور ملازمین کو بقایا جات کی ادائیگی کی ہدایت کرتے ہوئے سینئر وکیل رشید اے رضوی کو ثالث مقرر کردیا تھا۔ ساتھ ہی عدالت نے نجکاری کمیشن اور صنعت و پیداوار کے سیکریٹریز سے 2 ہفتے میں نجکاری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

اسٹیل ملز کی سی بی اے اور آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی اسٹیل ملز نے سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ ثالث رشید اے رضوی کے روبرو اپنی شرائط جمع کروا دی۔ پہلی شرائط میں ملازمین کی بحالی اور حکومتی ریسورسز سے اسٹیل ملز پلانٹ کی بحالی جس میں بحالی کا مجوزہ پلان شامل ہے۔

باوثوق زرائع کے مطابق آئندہ روز میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر کاز لسٹ جاری کردی جائے گی جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسٹیل ملز پروموشن کیس کی سماعت 25 مارچ کو متوقع ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں