شمالی سعودی عرب کے صحرا میں بنفشی پھولوں کا قالین

0
85

کراچی: موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارشوں کی وجہ سے شمالی سعودی عرب کے صحرائی علاقے کو خوشنما جامنی رنگ کے پھولوں سے ڈھانپ لیا جسے دیکھنے کے لیے سیاح جوق در جوق آ رہے ہیں۔

سعودی شہری 50 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر محمد المطیری بھی تقریباً چھ گھنٹے کا فاصلہ طے کر کے یہ حسین نظارہ دیکھنےعراقی سرحد کے قریب رفحاء پہنچے ہیں۔

انہوں نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہی نہیں آرہا کہ یہ منظر سعودی عرب میں ہے، عراقی سرحد کے قریب رفحاء کے ارد گرد صحرا میں تاحد نگاہ ارغوانی رنگ کے پھولوں کا قالین بچھا نظر آتا ہے۔

عربی میں جنگلی لیوینڈر کے نام سے جانے والے ان پودوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی خوشبو اور خوبصورتی روح کو تازگی بخشتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں