اسٹیٹ بینک نے 10 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ جعلی قرار دے دیا

0
107

کراچی: سوشل میڈیا پر 10 ہزار روپے کے پاکستانی کرنسی نوٹ کی تصویر گردش کر رہی ہے جس کے حوالے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان 10 ہزار روپے مالیت کا نیا کرنسی نوٹ جاری کرنے والا ہے۔

اس حوالے سے جب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک 10 ہزار روپے مالیت کا کوئی نیا کرنسی نوٹ جاری نہیں کررہا، عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں اور اس طرح کی خبروں کی تصدیق کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو وزٹ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں