صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا ضلع وسطی کا ہنگامی دورہ

0
32

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں ممکنہ طوفان اور طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات و انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں قائم برساتی نالوں کا ہنگامی دورہ کیا۔

 اس موقع پرڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو، میونسپل کمشنرڈاکٹر سید محمد علی زیدی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے متوقع سمندری طوفان اوربارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچاؤ اور برساتی پانی کی نکاسی کیلئے تمام متعلقہ اداروں کا آپس میں باہمی رابطہ انتہائی ضروری ہے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کویقینی بنایا جائے۔

 اس موقع پرڈ پٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو اور میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی زیدی نے صوبائی وزیر بلدیات کوضلع وسطی میں رین ایمرجنسی پلان کے تحت کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دیتے بتایا کہ ضلع وسطی میں فوری طور پر رین ایمرجنسی نافذ کرکے متعلقہ افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ اپنے اسٹاف کی فیلڈ میں حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں اس کے علاوہ سینٹری اسٹاف سمیت محکمہ پارکس، بلڈنگ اینڈ روڈاور مکینیکل اینڈ الیکٹریکل کا عملہ ضروری سامان جن میں اوپن ٹرک، ٹریکٹر، ڈی واٹرنگ پمپس، سیس پول وغیرہ شامل ہیں فیلڈ میں موجودرہے گا۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے متوقع بارشوں سے نمٹنے کے لئے بلدیہ وسطی کی جانب کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں