پشاور ایئرپورٹ پر بھی کیوسک مشینیں فعال

0
161

کراچی: اسلام اباد اور پشاور ہوائی اڈوں پر دو سیلف چیک ان کیوسکس مشینیں فراہم کردی گئیں۔ سیلف چیک ان کیوسکس مشینیں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک روانگی پر فراہم کی گئیں ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیوسکس کی سہولت پی آئی اے کے تعاون سے فعال کر دی گئی ہے۔

پشاور ایئرپورٹ میں ایک مشین ڈومیسٹک ڈیپارچر بریفنگ ائیریا اور دوسری انٹرنیشنل ڈیپارچر بریفنگ ائیریا میں فعال کی گئی ہیں جبکہ کیوسکس سے مسافروں کا چیک ان وقت کم ہوگا اور ایئرپورٹ کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

سیلف چیک ان کیوسکس سے ایئر لائن کاؤنٹرز پر قطاروں میں کمی میں مدد ملے گی دیگر ڈومیسٹک ایئر لائنز بغیر سامان کے مسافروں کو یہ سہولت استعمال کرنے کی ترغیب دے سکتیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں