وزیر خارجہ کا برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کے مابین ٹیلیفونک رابطہ

0
73

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور آگے بڑھنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام کی واپسی کا پاکستان سے زیادہ کوئی ملک خواہاں نہیں ہوسکتا۔ افغان فریقین کے بے لچک رویوں سے موجودہ صورتحال پیدا ہوئی اور طالبان کے مقابلے میں افغان سکیورٹی فورسز ریت کی دیوار ثابت ہوئیں جس پر عالمی برادری حیران ہے۔ کابل سے سفارتکاروں اور عالمی برادری کے افراد کے انخلاءمیں سہولت فراہم کررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے برطانوی وزیر خارجہ سے گفتگو میں کہا کہ صورتحال پر ہماری مسلسل نگاہ ہے اور افغان رہنما امن اورمفاہمتی عمل کے لئے عالمی برادری کی واضح حمایت کا فائدہ اٹھائیں۔ عالمی برادری کا افغان رہنماوں کے ساتھ رابطہ استوار رکھنا انتہائی ناگزیر  ہے۔ مذاکرات کے ذریعے پرامن تصفیہ کے سوا آگے بڑھنے کاکوئی راستہ نہیں۔ امن اور مفاہمت کی راہ اپنانے کے لئے تمام فریقین پر زور دیتے رہیں گے۔ افغانستان میں خانہ جنگی کا ایک نیا دور شروع ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے اور افغانستان میں خانہ جنگی کے ہمسایہ ممالک کے لئے نہایت منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں