اردن کا ڈاکٹر امریکہ میں آسمانی بجلی سے جاں بحق

0
45

کراچی: امریکی ریاست اوکلاہوما میں گزشتہ منگل کو اپنے گھر پر آسمانی بجلی کی زد میں آکر ایک اردنی ڈاکٹر کی موت واقع ہوگئی ۔اردن اور امریکہ میں ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں میں شدید غم کی لہر دوڑ گئی۔

اردنی سرجن ہانی برہان الدین البرادعی کی عمر 52 سال تھی۔ وہ ایک کالونی میں اپنی اہلیہ اور جوان بیٹی کے ہمراہ رہتے تھے۔ گرج چمک میں آسمانی بجلی ان کے گھر پر آگری۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر انہیں ہسپتال منتقل کیا۔ وہ تین دن تک آئی سی یو میں داخل رہے لیکن جانبر نا ہو سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں