سوڈان، ام درمان میں اسپتال پر سریع الحرکت فورس کا ڈرون حملہ 4 شہری ہلاک

0
45

کراچی: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے جڑواں شہرام درمان میں نیم فوجی سریع الحرکت فورس (آر ایس ایف) کے ڈرون حملے میں چار شہری ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ سوڈان کی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز اس حملے میں چارہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

سوڈان میں فوج اور آر ایس ایف کے درمیان گذشتہ تین ماہ سے لڑائی جاری ہے۔ اس لڑائی کو روکنے کی غرض سے سوڈانی حکومت کے نمائندے نیم فوجی سریع الحرکت فورس کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی غرض سے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب اور امریکا کی ثالثی میں جدہ میں مذاکرات جون کے اوائل میں جنگ بندی کی متعدد خلاف ورزیوں کے بعد معطل کر دیے گئے تھے۔ سعودی عرب اور امریکا نے ابھی تک سوڈان کے متحارب دھڑوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں