کے یو جے کا آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے صحافی  کی پر اسرار موت پر اظہار تشویش، کاروائی کا مطالبہ

0
33

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس نے جناح اسپتال میں آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے صحافی عرفان پیرزادہ کی پر اسرار موت پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی کی پر اسرار موت کی فوری طور پر تحقیقات کی جائے غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، جوائنٹ سیکریٹری طلحہ ہاشمی، رفیق بلوچ اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے مقامی ٹی وی چینل کی اسکرپٹ ایڈیٹر صحافی عرفان پیرزادو کی جناح اسپتال میں آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 کے یو جے نے کہا کہ عرفان پیرزادو کے والدین کے مطابق صحافی عرفان پیرزادو کے چند دنوں میں تین الگ الگ آپریشن کیے گئے اور جب انتقال ہوا تو ڈاکٹروں نے اپنی جان چھڑانے کے لئے کورونا کا مریض قرار دے دیا جب کہ عرفان پیرزادو کے لواحقین کے مطابق اس کا کورونا کا کوئی ٹیسٹ ہی نہیں ہوا تھا۔ عرفان پیرزادو کے بھائی صحافی احمد نواز پیرزادو نے الزام عائد کیا ہے کہ عرفان کی موت جناح اسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

کے یو جے نے حکومت سندھ، محکمہ صحت سندھ اور جناح اسپتال کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی فوری طور پر تحقیقات کرائی جائے ملوث کرداروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ کے یو جے نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ عرفان پیرزادو کے پسماندگان کی مالی مدد کی جائے وہ اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔ وہ گذشتہ بارہ برسوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ رہے مختلف سندھی چینلز میں سب ایڈیٹر، شفٹ انچارج، اسکرپٹ ایڈیٹر کی ذمے داریاں ادا کر چکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں