پاکستان نے امریکی جنگ میں حصہ لیا تو مجھے شرمندگی ہوئی، وزیراعظم

0
28

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا قومی اسمبلی میں خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان  نے امریکی جنگ میں حصہ لیا تو مجھے شرمندگی ہوئی۔ ‏امریکا ہمارا دوست ہے، کبھی سنا کے دوست نے بمباری کی ہو، حملے کرتے تھے ،ردعمل کے بعد دونوں طرف پاکستانی مرتے تھے۔ ہمارا دہشتگرد 30 برس سے لندن بیٹھا ہےکیا وہ ہمیں ڈرون حملے کی اجازت دے دیں گے؟۔ حکومت نے جھوٹ بول کر حملوں کی اجازت دی۔
میری ایک سیٹ تھی کہتا تھا افغان جنگ سے ہمارا کیا تعلق اور افغان جنگ میں حصہ لے کر حماقت کی گئی۔ کہا۔گیا امریکا ناراض ہو رہا ہے پاکستان کو مدد کرنی چاہیے۔ ‏القاعدہ قبائلی علاقوں میں آگئی تو کہا گیا کہ اپنی فوج بھیجو اور امریکا ڈرون حملے کرتا تو ہمارے لوگ مارے جاتے۔ ‏دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار لوگوں کی جانیں گئیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کا خطرناک ملک قرار دیا گیا اور جو امریکا کہتا رہا پاکستان کرتا گیا۔ ‏حکومت اجازت دے کر ڈرون حملوں کی مذمت کرتی تھی، امریکی حکام  نے کہا پاکستان کی اجازت سے ڈرون حملے ہوتے ہیں۔ امریکی حکام  نے کہا پاکستان کی حکومت اپنے عوام سے جھوٹ بولتی ہے۔ ‏میری ایک سیٹ تھی کہتا تھا افغان جنگ سے ہمارا کیا تعلق۔ میں نے تنقید کی تو مجھےطالبان خان کہا گیا، ‏30 سال سے ایک دہشتگرد لندن میں ہے کیا ہم اس پر ڈرون حملہ کر سکتے ہیں اور ‏کیا برطانیہ ہمیں ڈرون حملے کی اجازت دے گا؟۔ اگر لندن حملے کی اجازت نہیں دیتا تو ہم  نے کیوں دی؟۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں