ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، نیشنل بینک آف پاکستان کا سابق سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ گرفتار

0
79

کراچی: ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں کارروائی نیشنل بینک آف پاکستان کا سابق سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نصرت وہرہ کو گرفتار کرلیا۔

 ملزم نصرت وہرہ این بی پی میں ( ٹریژری مینجمنٹ گروپ) کے سربراہ کے طور پر تعینات تھا۔ ملزم نے دوران تعیناتی شیئرز کے غلط طریقے سے خرید وفروخت کی۔ جس کی ملزم کو سرکاری اجازت نہیں تھی۔ ملزم نے اپنے اختیارات اور پوزیشن کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک ارب چوبیس کروڑ روپے سے زائد رقم ناجائز طریقے سے کمائی جس کے خلاف تحقیقات جاری تھیں۔

ملزم سے کئی بار اثاثوں اور اور جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئیں جن کا ملزم تسلی بخش جواب اور ثبوت دینے میں ناکام رہا۔ ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 12/2021 درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں