عورت کا اپنے شوہر کے قاتل سے انوکھا انتقام، شادی کے بعد قتل کردیا

0
318

پشاور: شوہر کے قاتل سے دوستی اور شادی کے بعد اسے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارکر بدلہ لے لیا۔

خیبر پختونخواہ کے علاقے مالاکنڈ ڈویژن، باجوڑ ایجنسی کے رہائشی خاتون کشمیری بی بی نے اپنے دوسرے خاوند گلستان کو پسٹل سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزمہ کو آلہ قتل پسٹل سمیت گرفتار کر کے تفتیش کی تو ہوشربا حقائق سامنے آئے ہیں۔

 ملزمہ کشمیری بی بی کا کہنا ہے کہ میرے خاوند شاہ زمین کو گلستان نامی شخص نے زہرکا ٹیکہ لگا کر قتل کردیا تھا۔جب مجھے اس کا علم ہوا تو میں نے اپنے خاوند شاہ مین کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے منصوبہ بندی کے تحت پہلے گلستان سے دوستی کی اور پھر ایک سال قبل اس سے شادی کرلی۔ گلستان نے مجھے کرائے پر گھر لے کردیا اور پسٹل اس نے اپنی حفاظت کے لئے خریدا گھر میں رکھا تھا۔اب موقع ملنے پر میں نے پسٹل سے فائرنگ کر کے گلستان کو قتل کر کے اپنے خاوند شاہ مین کے قتل کا بدلہ لےلیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں