گورنر سندھ سے نئے تعینات ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات

0
164

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی میں نئے تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو ہمسایہ مسلمان ممالک ہیں اور ان کی جغرافیائی طور پر بھی بہت اہمیت ہے۔ دونوں ممالک کے مابین ثقافتی اور معاشرتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت ، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مذید اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ دونوں ممالک عظیم تاریخی اور مذہبی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور خلوص کا نتیجہ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں