سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے برطانوی شہریت کیلئے درخواست دیدی

0
93

کراچی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد سے انگلینڈ میں ہی رہ رہے ہیں۔ اب انہوں نے برطانوی شہریت کیلئے درخواست بھی دیدی ہے۔

 سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انگلینڈ کی شہریت کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے اور اگر 29 سالہ فاسٹ بائولر کو انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے تو ان کیلئے عالمی کرکٹ کے کئی راستے کھل جائیں گے۔

شہریت ملنے کی صورت میں محمد عامر بطور لوکل کھلاڑی انگلینڈ کی کاونٹی کرکٹ کے علاوہ دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں بھی کھیل پائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں