عمران خان نے توشہ خانہ سے گھڑی لے کر بیچ دی اس میں جرم کیا ہے، فواد چوہدری

0
426

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے عمران خان پر الزامات کے ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ عمران خان پر کیسے الزامات لگائے جائیں۔

فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے عمران خان پر الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی دوسرے ملک نے گھڑی تحفے میں دی وہ اس وقت کے وزیراعظم نے حکومت سے خرید لی، عمران خان نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر بیچ دی تو اس میں کیا جرم ہے؟ سمجھ نہیں آیا کہ شہباز شریف کا الزام ہے کیا؟ شہباز شریف کنفیوژ ہیں ان کو سمجھ نہیں آ رہا کہ عمران خان پر کیسے الزامات لگائیں۔

سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گھڑی 5 کروڑ کی ہو یا 10کروڑ کی، اگر میری ہے اور میں نے بیچ دی تو اس پر کوئی اعتراض نہیں بنتا۔ جرم یہ ہے کہ وزیراعظم اپنے استعمال کے لیے توشہ خانہ سے کوئی بھی چیز آدھی قیمت پر خرید سکتا ہے لیکن ملنے والے تحائف کو اس طرح چالاکی سے بیچ نہیں سکتا۔ ساٹھ کروڑ سے زائد مالیت کی قیمتی اشیا محض سات لاکھ روپے میں خریدی گئیں۔ جس کی ادائیگی بھی عمران خان نے نہیں کی بلکہ چیک ایک اے ٹی ایم نے بھجوایا اور اسے صرف سترہ کروڑ میں بیچا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں