کراچی میں دہشت گردی، منی ٹرک میں بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق

0
61

کراچی: شہر کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ کے قریب منی ٹرک میں بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مواچھ گوٹھ میں دھماکے کا نشانہ بننے والا خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اس پر بم سے حملہ کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ منی ٹرک والے نے بلدیہ پریشان چوک سے ایک فیملی کوبھٹایا تھا۔

سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے – دوران علاج مزید ایک بچہ جابحق ہوگیا ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں