سندھ حکومت کورونا کے آڑ میں معیشت کو تباہ کر رہی ہے،مولانا راشد محمود سومرو

0
411

کراچی: علامہ راشد محمود سومرو سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ نے ردے عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے بچاؤ کے ویکسینیشن سینٹرز بڑھائے جائیں، کاروبار اور تعلیمی ادارے بند کرنا مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ سندھ حکومت کرونا کے آڑ میں معیشت کو تباہ کر رہی ہے، اگر سندھ حکومت سنجیدہ ہے تو کورونا وائرس کی ویسکین کرنے کیلئے سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کرے۔ کورونا کی وجہ سے پہلے ہی معیشت، کاروبار، اور تعلیم تباہی کنارے پہنچ گئی ہے، عید کے موقع پر لاک ڈائون کرنا، کاروبار بند کرنا اور پھر سے تعلیمی ادارے بند کرنا ملک و قوم سے ساتھ مذاق ہے۔ سندھ حکومت کورونا وائرس پر کنٹرول کرے، ویکسین منگوائی جائے اور ویکسینیشن سینٹرز بڑھائے جائیں۔ ملک بھر میں ضمنی انتخابات اور اب کشمیر کے انتخابات منعقد ہوسکتے ہیں تو عوام بھی مکمل احتیاطی تدابیر کو سامنے رکھ کر اپنا کاروبار کرسکتے ہیں۔ اگر شہداء کارساز شھید محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ اور سندھ کےحکمران جماعت کے یوم تاسیس کے پروگرام منعقد ہوسکتے ہیں تو تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز کیوں نہیں چل سکتے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں