وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لئے قائم خصوصی کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

0
37

اسلام آباد: ‏وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لئے قائم خصوصی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔ قومی اسمبلی کا اسپیکر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیا جائے گا اور ‏قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ جمعیت علماء اسلام کو دیا جائے گا۔

پہلے مرحلے کی وفاقی کابینہ کل شام یا پرسوں حلف اٹھائے گی۔ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزراء ہوں گے اور پیپلز پارٹی کے 10، جے یو آئی ف کے 3 وزراء ہونگے جبکہ ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزرات اور ایک دوسری وزارت دی جائے گی۔ ‏باپ پارٹی اور بی این پی مینگل کو بھی 2،2 وزارتیں دی جائے گی اور اے این پی کو وزارت مواصلات دی جائے گی۔

سندھ کا گورنر ایم کیو ایم، پنجاب کا پیپلز پارٹی، کے پی کے کا گورنر جے یو آئی اور بلوچستان کا بی این پی مینگل سے ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں