گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 69 اموات ہوئیں، نیشنل کمانڈ سینٹر

0
40

کراچی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 69 اموات ہوئیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار769 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھرمیں مجموعی اموات 5 ہزار266 ہوگئی ہیں اور کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 625 ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ متاثرہ تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار533 ہے۔ پنجاب دوسرے نمبرپر تعداد 87043 رپورٹ ہوئی ہے اور خیبرپختونخوا      30 ہزار486 اور بلوچستان میں تعداد 11 ہزار 185 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں 14 ہزار108 اور آزاد کشمیر میں 1599 مریض ہیں اور گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1671 ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں 1795 اور ‏پنجاب میں 2013 اموات ہوچکیں ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 1099 اور‏ اسلام آباد میں 153 اموات ہوگئیں ہیں اور بلوچستان 126 اور ‏گلگت بلتستان 36 اموات ہوئیں ہیں جبکہ آزاد   کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہوگئی ہیں۔

ملک بھر میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی تعداد 15 لاکھ 85 ہزار170 ہوگئی ہے اور ‏ملک بھر کے اسپتالوں میں 341 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1825 ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 532 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 15 لاکھ 85 ہزار170 ہوچکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں