ٹرین میں خاتون سے گینگ ریپ کے دوران موبائل فون سے ویڈیو بھی بنائی، ملزمان کا اہم انکشاف

0
67

کراچی: گزشتہ دنوں ٹرین گینگ ریپ کے ملزمان کا اہم انکشاف سامنے آگیا، ملزمان نے ریپ کے دوران موبائل فون سے ویڈیو بھی بنائی تھی۔

تفتیشی افسر انسپکٹر حبیب اللہ خٹک نے عدالت کو بتایا ہے کہ نجی ٹرین کے عملے نے خاتون مسافر کا نہ صرف ‘گینگ ریپ’ کیا تھا بلکہ اپنے موبائل فون سے مبینہ واقعے کی فلم بھی بنائی تھی تاکہ خاتون کو بلیک میل کیا جاسکے۔

انسپکٹر حبیب اللہ خٹک نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی شاہنواز کے سامنے پیش رفت رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا۔ ملزمان کے یونیفارم جو انہوں نے واقعے والے دن پہنے ہوئے تھے، انہیں بھی ملزمان کی نشاندہی پر برآمد کرنا ہے۔

ریلوے پولیس نے27 مئی کو 25 سالہ خاتون پر مبینہ جنسی زیادتی کے حملے میں بہاالدین ذکریا ایکسپریس کے منیجر اور 4 ٹکٹ چیکرز کو گرفتار کیا تھا۔

ہفتے کو تفتیشی افسر حبیب اللہ خٹک نے جسمانی ریمانڈ کی تاریخ ختم ہونے پر ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش کیا اور ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔ ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے تمام ملزمان گرفتار کرلیے، آئی جی ریلوے
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے متاثرہ خاتون کا نہ صرف باری باری ریپ کیا بلکہ اس غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو بھی بنائی۔ تاکہ خاتون کو بلیک میل کیا جاسکے کہ وہ اس واقعے کے بارے میں کسی کو نہ بتائے۔

ان کا کہنا تھا کہ زِیر حراست پانچوں ملزمان کے موبائل فون کو برآمد کیا جانا ہے تاکہ مبینہ فوٹیج حاصل کرکے اس کو فارنسک کے لیے لیبارٹری بھیجا جاسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں