وزیر اعظم، آرمی چیف فلسطین پر مظالم کو ختم کرنے کیلئے جہاد کا اعلان کریں ہر پاکستانی ساتھ کھڑا ہوگا، پی ایس ٹی

0
64

کراچی: پاکستان سنی تحریک کی مرکزی رابطہ کمیٹی رکن فہیم الدین شیخ نے کہا کے کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم بند کرے، ناجائز ریاست اسرائیل نے فلسطین میں ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے ہوئے ہیں۔ فلسطین کی زمین خون میں رنگی ہوئی ہے جگہ جگہ مسلمانوں کے نعش پڑی ہیں، اقوام متحدہ انصاف کی بالادستی اور ظلم کو روکنے میں ناکام ہے، انصاف کی بالادستی اور ظلم کو ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 14مئی کو یوم فلسطین منانے کے حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہیں، اقوام متحدہ پر دباؤ بڑھایا جائے کے فلسطین کی سرزمین سے اسرائیل کو باہر نکالا جائے، بیت المقدس پر قابض اسرائیلی فوج کو پیچھے دھکیلنے کیلئے کام کیا جائے، ظالم اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کو مقتل گاہ بنایا دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فلسطین پر مظالم کو ختم کرنے کیلئے جہاد کا اعلان کریں ہر پاکستانی ساتھ کھڑا ہوگا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت کراچی پریس کلب پر فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیل مردہ باد احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد آفتاب قادری نے کہا کہ ریاست نے آواز دی و فلسطین کے ساتھ اسرائیلی کتوں سے مقابلہ کرینگے، فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پوری دنیا میں مظاہرے ہورہے ہیں، پاکستان سنی تحریک ہر مظلوم کی آواز ہے فلسطین کے عوام کو ظالموں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ او آئی سی عالمی برادری سے کاروائی کی اپیل کی بجائے خود اسلامی ممالک کے اتحاد سے اقوام متحدہ پر دباؤ بڑھائے، فلسطین کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو ظلم کے ہوتے امن نہیں ہوسکتا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں