عوام کی خدمت کرنے میں ہم کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، مرتضی وہاب

0
60

کراچی: ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنے میں ہم کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے اور عوام کی صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں اپنی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ایم سی ہسپتال گزری میں ہسپتال انتظامیہ کو ادویات دینے کی سادہ تقریب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے دوستوں نے اس ہسپتال میں ادویات دینے کیلئے جو معاونت کی ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے ایم سی ہسپتال میں او پی ڈی کی فیس صرف بیس روپے ہے جس میں مفت ادویات بھی دی جاتی ہیں اور زچگی کے چارجز بمع ادویات کے صرف پانچ سو روپے ہیں جو آج کی مہنگائی کے دور میں گزری کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی گزری ہسپتال جدید نوعیت کے نجی ہسپتال کا منظر پیش کر رہا ہے جس میں تمام سہولیات تقریباً مفت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوام کی خدمت اور ان کو صحت ، روزگار اور تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں