تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی  گرفتار

0
40

لاہور :حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو گرفتار کر لیا، لاہور پولیس نے ابھی تک گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

https://www.facebook.com/watch/?v=897260597674354

ترجمان تحریک لبیک پاکستان نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اوچھے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور لانگ مارچ ضرور ہو گا۔ پیر کو لاہور میں سعد رضوی ایک نماز جنازہ پڑھانے کے بعد واپس گھر آ رہے تھے کہ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ’ہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ لاہور میں اس طرح کی کوئی گرفتاری ہوئی ہے۔ اگر اس طرح کا کوئی معاملہ ہوتا ہے تو میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعد رضوی نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے فرانسیسی سفیر کے حوالے سے ان وعدوں سے انحراف کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان فرانس سے تعلقات کا از سر نو جائزہ لے گا۔

انہوں 20 اپریل کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال بھی دی تھی۔ دوسری جانب تحریک لبیک کے رہنماؤں نے ملک بھر میں موجود کارکنوں کو پہیہ جام کرنے کی ہدایت کرد ی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں