چیف جسٹس بندیال اور صحافی عبدالقیوم صدیقی کے درمیان تلخی

0
100

اسلام آباد: عدالتی سال کے فُل کورٹ کے خطاب کے بعد چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اور صحافی عبدالقیوم صدیقی کے درمیان تلخی ہوگئی۔ چیف جسٹس نے عبدالقیوم صدیقی کو اپنے ساتھ تصویر کھنچوانے کیلئے دعوت دی تو سینیئر صحافی نے معزرت کرلی اور کہا کہ ‘میں آپ کے ساتھ تصویر نہیں کھنچواوں گا۔ اگر آپ کا دھڑا ہے تو میں بھی دھڑے والا ہوں’ جس پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ ‘صدیقی صاحب آپ کہیں ککے زئی تو نہیں؟ جواب میں عبدالقیوم صدیقی نے کہا کہ ‘میں جو ہوں وہی ہوں کم از کم بندیال نہیں ہوں’۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے آگے بڑھ کر سینیئر صحافی عبدالقیوم صدیقی کیساتھ مصافحہ کر لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں