وزن زیادہ ہے طیارے کا اڑان بھرنا ناممکن، 20 مسافر رضاکارانہ جہاز سے اتر جائیں

0
58

کراچی: ہسپانیہ کے ایک طیارے کے مسافروں کو اس عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جب طیارے کے کپتان نے 20 مسافروں کو اترنے کی درخواست کی۔

پائلٹ نے کہا کہ جہاز پر وزن زیادہ ہو چکا ہے اور یہ ٹیک آف کرنے کے قابل نہیں رہا۔ اس پر مسافروں میں تشویش پھیل گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ریان ولیمز نامی شخص کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جا رہی ہے۔ اسے ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ لوگوں نے شیئر کیا۔ یہ ویڈیو ‘ایزی جیٹ’ طیارے کے اندر سے بنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں جہاز کے کپتان کو ٹیک آف کے وقت مسافروں کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے 20 مسافروں کو اترنے کا کہتے سنا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں