طوفان بائپر جوائے طوفان میں مزید شدت، کراچی پورٹ پر الرٹ جاری، حفاظتی انتظامات جاری

0
26

کراچی: بحیرہ عرب میں موجود طوفان بائپر جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ کراچی کے ساحل پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں، ماہی گیر آج سے کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب سے 770 کلومیٹر دور ہے، جب کہ ٹھٹھہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر دور ہے، طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بائپر جوائے ایکسٹریملی سیویر سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے، اس میں مزید شدت آگئی ہے، طوفان کا یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہے گا، سسٹم کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے 40 فٹ بلند ہورہی ہیں۔

دوسری جانب پابندی کے باوجود لوگ ساحل پر موجود ہیں اور مچھلی کا شکار کررہے ہیں، پابندی کے باوجود ماہی گیر بھی سمندر میں لانچوں کے ساتھ موجود ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں