جرمنی کے ساتھ معاشی سفارت کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو ہم آگے بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خارجہ

0
74

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی برلن ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچا ہوں۔
آج انشاء اللہ میری بزنس لیڈر اور کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقات ہوگی اور ایک لاکھ سے زائد پاکستانی جرمنی میں قیام پذیر ہیں اور یہاں بہت مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ معاشی سفارت کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو ہم آگے بڑھانا چاہتے ہیں اس حوالے سے یہاں کی قیادت سے بات چیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کل مجھے جرمنی کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا اور میری جرمن پارلیمان کے صدر وولف گانگ شوئبلے سے بھی ملاقات ہوگی۔ میں چونکہ خود ایک پارلیمینٹیرین ہوں، پارلیمان ایک پالیسی ساز ادارہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں جرمنی کے ساتھ پارلیمانی سطح پر ہمارے تعلقات میں وسعت آئے اور پہلے سے موجود “فرینڈ شپ گروپس” مزید فعال ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں